آنکھوں کی حفاظت کے لئے یہ پھل استعمال کریں

امریکہ سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے گاجر مفید ہےاسی کی طرح انگور بھی بینائی کے لئے بہت اچھا ہے ماہرین نے گاجر کے بعد انگور کو بھی بینائی کے لیےمفید قرار دے دیا ہے۔ ا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ انگور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لیے وہ ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ دیتے ہیں

اور اس کے نتیجے میں بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔ قرینہ آنکھ کا وہ حصہ ہوتاہے جہاں موجود خلیات روشنی پر ردعمل ظاہر کرتے ہیںاورعمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض سے اندھے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق انگوروں کو غذا میں شامل کرنے سے قرینے کی صحت کو تحفظ ملتا ہے اور وہ مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتے ہیں۔ انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔

بالی وڈ کی جوڑیوںمیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ سیف اور تیمور علی خان ہکا بکا

ممبئی میں ہونے والے لیکمی فیشن ویک میں جہاں شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ریمپ پر واک کرکے تعریفیں بٹوریں، وہیں بولی وڈ بے بو کرینہ کپور نے ریمپ پر واک کے لیے شوہر کے بجائے بہن کا انتخاب کیا۔ لیکمی فیشن ویک کا آغاز 31 جنوری کو ہوا جو 4 فروری تک جاری رہا، جس میں متعدد اداکاراؤں، اداکاروں، اسپورٹس پرسنلٹیز، فلم پروڈیوسرز، فلم سازوں، ماڈلز و فیشن ڈزائنرز نے جلوے بکھیرے۔

لیکمی فیشن شو میں جہاں شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ریمپ پر واک کی، وہیں سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور الگ الگ واک کرتے نظر آئے۔ طویل عرصے کے بعد فیشن شو میں واپسی پر کرینہ کپور کے چرچے رہے، جب کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے حصے میں کوئی خاص شہرت نہ آئی۔

کرینہ کپور نے انامیکا کھنہ کے سیاہ لباس کو زیب تن کرکے کیٹ واک کی، اور فیشن شو کو چار چاند لگادیے۔ کرشمہ کپور نے فیشن برانڈ ’آر بی‘ اور فیشن ڈزائنر روی بھلوہترا کے لباس کی نمائش کی۔ اگرچہ دونوں بہنوں نے الگ الگ کیٹ واک کی، تاہم انہوں نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کرکے اور فوٹو شوٹ کرواکے فیشن شو کا میلہ لوٹ لیا۔

دوسری جانب سیف علی خان نے نیکشا ایکسپیرنس کے لباس کی نمائش کی۔فیشن شو کے آخری روز کنگنا رناوٹ، نیہا دھوپیا، کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف، سشمیتا سین اور بپاشو باسو کے شوہر کرن سنگھ گروور نے بھی جلوے بکھیرے۔

’’ میں نے ہوٹل میں ۔ ۔ ۔ ‘‘ ماہرہ خان نے شرمناک اعتراف کرلیا، مداح بھی دنگ رہ گئے کہ یہ بھی ۔ ۔ ۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ نے آج تک سب سے چھوٹی حرکت کیا کی ہے، کبھی آپ نے صابن چرایا ہو یا پھر تکیہ چوری کیا ہو تو جواب میں ماہرہ خان نے کہا آج میں سچ میں ایک چیز کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ ایک ہوٹل سے انہوں نے ایک تکیہ چرایا تھا مگر پھر بعد میں ہوٹل والوں کو فون کر کے بتا دیا کہ انہوں نے چوری کر لی ہے اور اب وہ ان کا تکیہ واپس کر دیں گی۔

اُف میرے خدا ۔۔ اداکارہ ماہرہ خان بھی ایسی نکلیں ۔۔ ایسی شرمناک حرکت سامنے آگئی کہ پاکستانی چونک اٹھے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا ،ہر کوئی ان کی جاندار اداکاری اور کام کرنے کے انداز کو سراہتا نظر آتا ہے ۔کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ چٹ چیٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔اسی سلسلے میں اب گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال پوچھا کہ آپ نے آج تک سب سے چھوٹی حرکت کیا کی ہے ،کبھی آپ نے صابن چرایا ہو یا پھر تکیہ چوری کیا ہو ،جواب میں ماہرہ خان نے برملا کہا کہ ’آج میں سچ میں ایک چیز کا اعتراف کرنا چاہتی ہوں

کہ ایک ہوٹل سے انہوں نے ایک تکیہ(پلو) چرایا تھا مگر پھر بعد میں ہوٹل والوں کو فون کرکے بتادیا کہ انہوں نے چوری کرلی ہے اور اب وہ ان کا تکیہ واپس کردیں گی۔ اداکارہ نے اس انٹرویو کو اپنے فیس بک کے آفیشل پیج پر بھی شیئر کیا ۔

سید نور اور صائمہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ادکارہ اور ہدایت کار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے انتہائی معروف ہدایت کار سید نور نے اپنی اہلیہ اداکارہ صائمہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر چلنے والی علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں گھٹیا قرار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سید نور اور اداکارہ صائمہ نے ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں سید نور کا کہناتھا کہ کچھ دنوں سے خبر دیکھ رہاہوں اور پہلے ہم نے نظر انداز کیا کیونکہ ہم اس طرح کی خبروں پر رد عمل نہیں دیتے اور نہ ہی ہمیں اس طرح سوشل میڈیا پر آنا اچھا لگتاہے ان لوگوں کی طرح جو کہ چھوٹی سے چھوٹی بات پر سوشل پر لے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کی ہے اور یہ جو ہمارے الگ ہونے کی خبر ہے یہ مکمل طور پر جھوٹی اور گھٹیا ہے ،اگر یہ خبر پھیلانے والوں نے معافی نہ مانگی تو ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے ۔ ہم ایک ساتھ ہیں اور اللہ ہیں ایک ساتھ ہی رکھے جب تک ہماری زندگی ہے ۔

”جب میرا گینگ ریپ ہورہا تھا تو اس وقت میں ۔۔۔ “ عالیہ بھٹ نے زندگی کا بھیانک تجربہ بیان کردیا۔۔ مداح ششدر

ممبئی (آن لائن) جنسی ہراسگی ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جو کسی بھی خاتون کو عمر بھر کیلئے خوفزدہ رکھ سکتا ہے، اسی طرح چاہے وہ نقلی ہی ہو لیکن فلموں میں جنسی ہراسگی کے مناظر عکسبند کرانا اداکاراؤں کیلئے انتہائی کٹھن کام ہوتاہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران ایسے مناظر سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کیا ہے جو واقعی چونکا دینے والا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم اڑتا پنجاب میں خود پر فلمائے گئے اجتماعی زیادتی کے سین کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جب آپ سیٹ پر جاتے ہیں اور ڈائریکٹر ہدایات دے رہا ہوتا ہے تو آپ کو یہ بالکل ٹیکنیکل سا معاملہ لگتا ہے کہ تم نے ادھر سے آنا ہے اور تم نے یہ کہنا ہے اور چیخنا ہے وغیرہ وغیرہ ، یہ ہدایات سن کر آپ کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی مشکل کام نہیں ہے،

آپ با آسانی اسے کرسکتے ہیں کیونکہ آپ تو صرف فلم کا ایک سین ہی عکسبند کرارہے ہیں لیکن جب وہ اجتماعی زیادتی کا منظر عکسبند ہوا تو اس وقت میں دل میں یہ سوچ رہی تھی کہ یہ سین جلدی سے ختم ہوجائے، میں بس یہی چاہتی تھی کہ کسی طرح جلد از جلد جان چھوٹے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ جس دن اجتماعی زیادتی کا سین فلمایا جانا تھا تو اس دن وہ سیٹ پر جانے سے خوف کھا رہی تھیں۔ ’ میرے ساتھ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا لیکن یہ بہت ہی عجیب تھا کہ اس طرح کا منظر عکسبند ہو رہا ہو اور اس دوران مجھے جذباتی بھی نہیں ہونا اور اپنے دماغ کو پرسکون رکھنا ہے‘