آنکھوں کی حفاظت کے لئے یہ پھل استعمال کریں

امریکہ سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے گاجر مفید ہےاسی کی طرح انگور بھی بینائی کے لئے بہت اچھا ہے ماہرین نے گاجر کے بعد انگور کو بھی بینائی کے لیےمفید قرار دے دیا ہے۔ ا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ انگور چونکہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لیے وہ ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ دیتے ہیں

اور اس کے نتیجے میں بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔ قرینہ آنکھ کا وہ حصہ ہوتاہے جہاں موجود خلیات روشنی پر ردعمل ظاہر کرتے ہیںاورعمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض سے اندھے پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔ محققین کے مطابق انگوروں کو غذا میں شامل کرنے سے قرینے کی صحت کو تحفظ ملتا ہے اور وہ مضر صحت مالیکیولز سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے آنکھوں کے افعال کو بحال رکھتے ہیں۔ انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *