سید نور اور صائمہ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ادکارہ اور ہدایت کار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے انتہائی معروف ہدایت کار سید نور نے اپنی اہلیہ اداکارہ صائمہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر چلنے والی علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں گھٹیا قرار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سید نور اور اداکارہ صائمہ نے ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں سید نور کا کہناتھا کہ کچھ دنوں سے خبر دیکھ رہاہوں اور پہلے ہم نے نظر انداز کیا کیونکہ ہم اس طرح کی خبروں پر رد عمل نہیں دیتے اور نہ ہی ہمیں اس طرح سوشل میڈیا پر آنا اچھا لگتاہے ان لوگوں کی طرح جو کہ چھوٹی سے چھوٹی بات پر سوشل پر لے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس طرح کی خبروں کی مذمت کی ہے اور یہ جو ہمارے الگ ہونے کی خبر ہے یہ مکمل طور پر جھوٹی اور گھٹیا ہے ،اگر یہ خبر پھیلانے والوں نے معافی نہ مانگی تو ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے ۔ ہم ایک ساتھ ہیں اور اللہ ہیں ایک ساتھ ہی رکھے جب تک ہماری زندگی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *