ایک سال میں اتنی دولت ۔حسن علی کا پرانا گھر اور نئے محل کا سفر ۔۔

حسن علی نے ایک سال میں تیز ترین پچاس وکٹیں لے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔حسن علی وہ باولر ہیں جن کے بارے میں یہ ایک سال پہلے کہا جارہا تھا ، کہ جہاں پاکستا ن میں ٹیلنٹ کا آغاز ہو گا بھی کہ نہیں ، لیکن حسن علی نے یہ سب چیزوں کو غلط ثابت کر باقی باؤلر کا پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے ہیں ،

حسن علی کی باولنگ سے آجکل پوری دنیا کے پلیرز پریشان ہیں ،اگر ان سونگ نہیں تو آوٹ سوئنگ ، نہیں تو سیدھی یارکر ۔جہاں آج کل ہر ڈاٹ بال کا حساب رکھا جاتا ہے ۔ وہاں پر حسن علی بہت کم ریٹ پر اسکور دے کر پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گے ہیں ۔

حسن علی اپنے انداز سے باولنگ کرتے ہیں ۔ وہ بیٹسمین کو اپنے اینگل سے دیکھتے ہیں ۔وہ سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوے باولنگ کو کے سپیل کو انجام دیتے ہیں ۔

حسن علی پاکستان کے لیے وہ سٹار ہیں جو پاکستان کو ورلڈکپ سے دو سال پہلے مل گیا ، اور حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ حسن علی اس وقت انٹرنیشنل باولنگ میں نمبر ون رینکنگ میں بھی ہیں اور وہ روز نت نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں سوچیں دوسال بعد یہ بات کہا جائے گی جب وہ پو رے تجربے کے ساتھ ورلڈکپ میں اترے گے ۔

حسن علی کے کرکٹ کیریر میں ان کے بڑے بھائی کا بڑا ہاتھ ہے ۔وہ ان کو بچپن ہی سے کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے ۔وہ اکثر اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ میں آج کو بھی ہوں ۂ صرف میرے میرے بڑے بھائی کی محنت کا نتیجہ ہے ۔حسن علی اپنے ایک اوور میں چھ با ل مختلف طریقے سے ڈال کر بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں انکا یہ بھی کہنا ہہ کہ اتنی انرجی ان میں آتی ہے کہ وہ دوران میچ اپنی ٹیم کو گرنے نہیں دیتے ۔

حسن علی کا تعلق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ لدے کی سے ہے ۔ جس کی گلی محلے سے انہوں نے اپنی کر کٹ کا آغاز کیا ۔اور ادھر سے ہی انڈر ۱۶کھیل کر وہ لاہور چلے گے ۔ وہاں سے سعید پیپر مل سے انہوں نے سیکنڈ کلاس کرکٹ کھیلی ۔اور اس کے بعد وہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ۔ اور وہاں اعلی پرفورمنس کے بعد وہ پاکستان کی نییشنل ٹیم کاحصہ بن گے ۔

حسن علی کے بہترین آڈئیل وقار یونس ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک سال میں وقار یونس کا ریکارڈ تورا ۔ اور وہ بھی ان کے نام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو میرے بہت برے خواب ہیں لیکن وقار یونس کا ریکارڈ میرے لیے بہے بری بات ہے ۔ حال ہی میں حسن علی نے ایک میچ میں پانچ کھلاڑی آوٹ کر کے پاکستان کے سب سے تیز ترین باولر بن گیے ۔

پی ایس ایل میں حسن علی کے بارے میں وقار یونس نے کہا کہ مجھے حسن علی میں اپنے بچپن کے دن نظر آتے ہیںَ ۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر حسن علی پاکستان کی نیشنل ٹیم میں جاتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں ۔ حسن علی نے ویسٹ انڈیز کے ٹور پر بھی پانچ وکٹ لے کر تباہی مچا دی ۔ اور چمپئن ٹرافی میں ایونٹ کے سب سے بہتر باولر بھی قرار پائے ،

ہم امید کرتے ہیں حسن علی آگے بھی اسی طرح پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ اور مزید نئے ریکارڈ بنائیں گے ۔آنے والے وقت میں حسن علی دنیا کے لیجنڈری سٹار ہوں گے ،،،،،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *