شادی سے ایک دن پہلے ہی دلہن نے دولہا کو آگ لگا کر مارڈالا، یہ کام کیوں اور کیسے کیا؟ جان کر ہی ہر مرد کے ہوش اُڑجائیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن نے شادی سے ایک دن پہلے ہی اپنے دولہا کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ اس نے یہ کام ایسی بناءپر کیا کہ جان کر ہر مرد کے ہوش اڑ جائیں۔ انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس 20سالہ ارونا نامی لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاﺅں میں واقع مادھارام گاﺅں سے ہے جس کی شادی 22سالہ یاکیہ نامی نوجوان سے ہو رہی تھی، لیکن اس نے یاکیہ کو شادی سے ایک دن پہلے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

لڑکے کو تلنگانہ کے ایک نجی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ معلوم ہوا ہے کہ ارونا کسی اور نوجوان سے محبت کرتی تھی جس کا نام بلاسوامی ہے، جس کی وجہ سے وہ یاکیہ کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ یاکیہ نے ہسپتال میں نزعی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ”اس پر ارونا اور اس کے بوائے فرینڈ بلاسوامی نے مل کر پٹرول چھڑکا اور آگ لگائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”مقتولہ اور ملزمہ ارونا قریبی رشتہ دار تھے جبکہ بلاسوامی بھی ان کا دور کا رشتہ تھا۔ بلاسوامی نے ارونا اس کے گھر رشتہ بھیجا تھا جسے اس کے ماں باپ نے مسترد کر دیا اور یاکیہ کے ساتھ اس کی شادی طے کر دی۔ واقعے کے روز ارونا نے یاکیہ کو ملنے کے لیے بلایا اور اپنے گھر کے باہر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا کر مارڈالا۔دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *