برف کے درمیان یہ نشان کس چیز کے ہیں؟ سائنسدان پہاڑوں میں ان کا پیچھا کرتے رہے تو بالآخر کس جگہ پہنچ گئے؟ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹارکٹکا میں برف کے درمیان سائنسدانوں کو کچھ عجیب و غریب نشانات ملے اور جب انہوں نے اس پر تحقیق کی تو ایسا حیران کن انکشاف ہوا کہ سائنسدانوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برف کے درمیان ایک لکیر نما نشانات کے متعلق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”یہ نشان 1979ءمیں یہاں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی وجہ سے بنے، جو تاریخ کا سب سے تباہ کن فضائی حادثہ ہے۔“

رپورٹ کے مطابق یہ ایئرنیوزی لینڈ کی پرواز901تھی جو انٹارکٹکا کے اس علاقے میں پہاڑ سے ٹکرا کر گری اور تباہ ہو گئی تھی۔ اس میں 237مسافر سوار تھے جو سب کے سب لقمہ اجل بن گئے۔جوئی پیپلراڈو نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”اس بدنصیب طیارے کے ملبے کا بیشتر حصہ جائے وقوعہ پر موجود رہا جس کی وجہ سے اب ان جگہوں پر برف میں نشانات نمایاں ہو گئے ہیں۔ان نشانات کو دیکھ کر لگا ہے کہ یہاں کسی چیز کی انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ لینڈنگ ہوئی ہے۔“

شادی سے ایک دن پہلے ہی دلہن نے دولہا کو آگ لگا کر مارڈالا، یہ کام کیوں اور کیسے کیا؟ جان کر ہی ہر مرد کے ہوش اُڑجائیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن نے شادی سے ایک دن پہلے ہی اپنے دولہا کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔ اس نے یہ کام ایسی بناءپر کیا کہ جان کر ہر مرد کے ہوش اڑ جائیں۔ انڈیاٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس 20سالہ ارونا نامی لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاﺅں میں واقع مادھارام گاﺅں سے ہے جس کی شادی 22سالہ یاکیہ نامی نوجوان سے ہو رہی تھی، لیکن اس نے یاکیہ کو شادی سے ایک دن پہلے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

لڑکے کو تلنگانہ کے ایک نجی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ معلوم ہوا ہے کہ ارونا کسی اور نوجوان سے محبت کرتی تھی جس کا نام بلاسوامی ہے، جس کی وجہ سے وہ یاکیہ کے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ یاکیہ نے ہسپتال میں نزعی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ”اس پر ارونا اور اس کے بوائے فرینڈ بلاسوامی نے مل کر پٹرول چھڑکا اور آگ لگائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”مقتولہ اور ملزمہ ارونا قریبی رشتہ دار تھے جبکہ بلاسوامی بھی ان کا دور کا رشتہ تھا۔ بلاسوامی نے ارونا اس کے گھر رشتہ بھیجا تھا جسے اس کے ماں باپ نے مسترد کر دیا اور یاکیہ کے ساتھ اس کی شادی طے کر دی۔ واقعے کے روز ارونا نے یاکیہ کو ملنے کے لیے بلایا اور اپنے گھر کے باہر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا کر مارڈالا۔دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔“

قبروں میں تلاوت قرآن کرنے والے شہدا کی ارواح کہاں ہوتی ہیں؟ ایک ایسی روشن حقیقت جو آپ کے دل کی آنکھیں کھول دے گی

مسلمانوں کا ایمان ہے کہ شہدا زندہ ہوتے ہیں اور ان کی ارواح دنیا میں اپنی موجودگی کا ثبوت بھی دیتی رہتی ہیں۔ حافظِ حدیث شیخ ابوعبداللہ محمد بن مندہ جو محدثین کبار تھے اور تفسیر وحدیث، فقہ وتاریخ اور علومِ اسماء الرجال کے ماہرین میں شمار کیے جاتے ہیں، نے اپنی کتب میں اس حوالہ سے ایک اہم ترین واقعہ بیان کیا ہے ۔انہوں نے حضرت ابو طلحہ بن عبید اللہؓ کے حوالہ سے روایت بیان کی ہے جس میں آپؓ فرماتے ہیں کہ ’’ میں اپنی زمین کی دیکھ بھال کے لئے ’’غابہ‘‘ جارہا تھا ۔راستہ میں رات ہوگئی۔ اس لئے میں حضرت عبداللہ بن عمروؓ کی قبر کے پاس ٹھہر گیاَ جب کچھ رات گزرگئی تو میں نے ان کی قبر میں سے تلاوت کی اتنی بہترین آواز سنی کہ اس سے پہلے اتنی اچھی قرأت میں نے کبھی بھی نہیں سنی تھی۔

جب میں مدینہ منورہ واپس لوٹ کر آیا اور میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’کیا اے ابو طلحہ! تم کو یہ معلوم نہیں کہ خدا نے ان شہیدوں کی ارواح کو قبض کرکے زبر جد اور یاقوت کی قندیلوں میں رکھا ہے اور ان قندیلوں کو جنت کے باغوں میں آویزاں فرمادیا ہے۔ جب رات ہوتی ہے تو یہ روحیں قندیلوں سے نکال کر ان کے جسموں میں ڈال دی جاتی ہیں، پھر صبح کو وہ اپنی جگہوں پر واپس لائی جاتی ہیں۔‘‘

”میرے پاس یہ چیز نہیں جس کی وجہ سے میں شادی نہیں کرتا “سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ پورا بھارت سکتے میں آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے شادی کے بھاری بھرکم اخراجات کو کنوارگی کی وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اب تک زندگی کی 52 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بھارتی فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں۔سلو میاں کے معاشقے کیریئر کے آغاز سے اب تک جاری ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ شادی کا لڈو چکھنے سے قاصر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا اپنے انٹرویو میں شادی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ آج شادی بڑی چیز بن گئی ہے اور شادی پر لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں لیکن میں اتنے سب اخراجات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اب تک شادی نہیں کی ہے۔

سلو میاں نے شادی سے متعلق سوال کو ٹالنے کے لیے یہ جواب دیا ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ وہ خود بھی شادی کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

’مسجد الحرام کے اندر گارڈ نے میری بہن کے ساتھ یہ انتہائی شرمناک ترین حرکت کی کہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر مسلمان کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ کے گھر میں حاضری کی سعادت نصیب ہو تو بد سے بدترین انسان کا دل بھی گناہ سے متنفر ہو جاتا ہے، مگر افسوس کہ شیطان کی پیروی میں کچھ لوگوں کے دل ایسے پتھر ہو جاتے ہیں کہ مقدس ترین مقام پر بھی انہیں احساس گناہ نہیں ہوتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے ایک ایسے ہی بدکار شخص کے متعلق بتایا ہے کہ جس نے مسجد الحرام کے صحن میں اس خاتون کی بہن کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

اینگی انگونی نامی خاتون نے افسوسناک واقعے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”میں 2010ءمیں حج کے لئے گئی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ مسجد الحرام کے باہر ایک مارکیٹ میں مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ یہ دیکھ کر مجھے شدید دھچکا لگا۔ میں اپنی والدہ سے محض دو میٹر کے فاصلے پر تھی اور اتنی خوفزدہ تھی کہ چیخ بھی نہیں پارہی تھی۔ اسی طرح مسجد کے صحن میں میری بہن کو ایک گارڈ نے ہراساں کیا۔ میں نے اس گارڈ سے چلا کر کہا ’تم یہ کیا کررہے ہو؟ تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میری بہن کو چھوﺅ۔ پولیس کا کام لوگوں کو تحفظ دینا ہے۔‘ جب میں اس پر چلارہی تھی تو وہ ہنس رہا تھا۔ میں چاہتی ہوں کہ سب کو اس بات کی خبر ہو تاکہ ہر کوئی محتاط رہے۔“

رپورٹ کے مطابق دیگر کئی خواتین نے بھی سوشل میڈیا پر اسی طرح کے واقعات بیان کئے ہیں۔ اس نوعیت کی خبروں کے متعلق لندن میں واقع سعودی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ مملکت ہراساں کئے جانے کے واقعات کے متعلق اطلاعات کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور پولیس و سکیورٹی فورسز کی جانب سے ایسے تمام واقعات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں تاکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

’تمام غریب عورتوں کے جسموں میں یہ چیز مفت میں لگا دو‘ بھارتی حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتیں عوام کو سہولیات دینے کے لیے کئی طرح کے منصوبے شروع کرتی ہیں لیکن بھارت کی ایک ریاستی حکومت نے خواتین کے لیے ایسا انوکھا منصوبہ شروع کر دیا ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے غریب خواتین کو مفت پلاسٹک سرجری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تامل ناڈو کی سرکار ایسے منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے جس سے اس کی عوام میں مقبولیت ہو اور اس کا ووٹ بینک بڑھے۔ اس کا یہ نیا منصوبہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔

تامل ناڈو کے وزیرصحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”غریب خواتین کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بیماری کی وجہ سے یا خوبصورت نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروا سکیں۔اس نئے منصوبے کے تحت اگر کوئی غریب خاتون خوبصورت بننا چاہے گی تو ہم اس کی مالی معاونت کریں گے اور اس کی مفت پلاسٹک سرجری کروائیں گے۔“ تاہم ریاست کے اس منصوبے پر ملک بھر میں تنقید کی جا رہی ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ ”تامل ناڈو کی حکومت عوام کا پیسہ سنگین امراض کے علاج پر خرچ کرنے کی بجائے کاسمیٹک سرجری پر لٹارہی ہے۔ اسے یہ رقم ان لوگوں پر خرچ کرنی چاہیے کہ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور ان کے پاس علاج کے پیسے نہیں۔

’اب خواتین میرے پاس جسم کے اس حصے کی سرجری کروانے آتی ہیں‘ پلاسٹک سرجن نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی مرد خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا، ایسی بات کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)گزشتہ چند سالوں کے دوران پلاسٹک سرجری کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، یہاں تک کہ سال 2016ءمیں اس انڈسٹری کا حجم 16 ارب ڈالر (تقریباً 16 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ گیا۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ خوتین اپنے چہرے اور دیگر اعضاءکی پلاسٹک سرجری پر زیادہ توجہ دیتی ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اب ناف کی پلاسٹک سرجری سرفہرست آ چکی ہے۔ یہ پلاسٹک سرجری کا تازہ ترین رجحان ہے اور دنیا بھر میں خواتین اس کی جانب مائل نظر آرہی ہیں۔

ڈیلی میل آن لائن سے بات کرتے ہوئے ایک پلاسٹک سرجن ڈاکٹر میتھیو شولمین نے بتایا کہ اب ان کے پاس بہت سی ایسی خواتین آتی ہیں جو اپنی ناف کو اداکارہ ایملی راٹ جوکسک اور جیسیکا سمپسن جیسا دیکھنا چاہتی ہیں۔ ڈاکٹر میتھیو نے بتایا کہ اب وہ ہر مہینے ناف کی پلاسٹک سرجری کے 12 سے 15 آپریشن کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئیڈیل ناف کی شکل عمودی بیضوی ہوتی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے دھڑ لمبوترا نظر آتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس آنے والی خواتین عموماً مشہور اداکاراﺅں اور سپر ماڈلز کی تصاویر بھی لاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان کی ناف ان مشہور حسیناﺅں کی ناف جیسی بنادی جائے۔

امیر ماں باپ نے اپنے ہی قتل کی یہ نقلی تصاویر جاری کردیں تاکہ ان کا بیٹا۔۔۔ ان تصاویر کی حقیت جان کر تمام والدین کی آنکھوں سے آنسو نہ رُکیں

ماسکو(نیوز ڈیسک) ماں باپ، جو عمر بھر اپنی اولاد کو ایسے نازوں سے پالتے ہیں کہ ان کی ہلکی سی تکلیف بھی انہیں تڑپا کررکھ دیتی ہے، یہ توقع ضرور رکھتے ہیں کہ اولاد بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے گی، مگر یہ کیسا ستم ہے کہ بعض اوقات اولاد ایسی بدبخت نکلتی ہے کہ والدین کے بڑھاپے میں ان کا سہارا بننے کی بجائے الٹا ان کی جان کے درپے ہو جاتی ہے۔ سفاکیت کا ایسا ہی ناقابل یقین معاملہ روس میں سامنے آیا ہے۔

دی مرر کے مطابق سوچی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک بوڑھے جوڑے کو قتل کروانے کے لئے ان کے اپنے ہی نوجوان بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ اتفاق سے اس کی آن لائن تلاش پر پولیس کی بھی نظر پڑ گئی اور اس سے پہلے کہ یہ شخص کسی حقیقی قاتل کے ذریعے اپنے والدین کو قتل کروا دیتا، خفیہ پولیس کے ایک اہلکار نے کرائے کے قاتل کا روپ دھار کر اس سے رابطہ کر لیا۔ نوجوان نے اس اہلکار کے ساتھ اپنے والدین کے قتل کا معاہدہ 40 ہزار پاؤنڈ میں طے کیا لیکن یہ ساری بات چیت فون پر ہی طے ہوئی۔ پولیس اس سفاک شخص کو پورے ثبوتوں کے ساتھ پکڑنا چاہتی تھی لہٰذا انہوں نے اس کے والدین کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سمجھائی۔ اس کے بعد پولیس نے معمر جوڑے کو ایک ڈرامے کا حصہ بنایا تا کہ ان کے بیٹے کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔

انہوں نے معمر جوڑے کو اوندھے منہ لٹا کر ان کے جسموں پر سرخ رنگ گرا کر ایسا منظر بنایا گویا انہیں قتل کیا جا چکا ہو۔ اس کے بعد خفیہ پولیس کے اہلکار نے اس جوڑے کی تصاویر بنا کر ان کے بیٹے سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس کا کام کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملنے پر نوجوان اپنے والدین کے قتل کی تصاویر دیکھنے کے لئے بتائی گئی جگہ پر پہنچا مگر پولیس پہلے ہی وہاں اس کی منتظر تھی۔ یہ درندہ صفت ملزم اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت میں الزامات ثابت ہونے پر اسے 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

سارہ علی خان کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

بالی ووڈ ستاروں کو اکثر و قات مشہور ہونے کے لئے اتنا وقت نہیں لگتا کیونکہ ان کے نام کے ساتھ ماں یا باپ کا ٹیگ ضرور لگا ہو تا ہے اور اگر دونوں کو ہی لگا ہو تو پھر تو بات ہی کچھ اور ہے بالی ووڈ کے نواب اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیسی دکھتی تھیں، منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو

نے مداحوں کو حیران کردیا۔ فلم انڈسٹری میں ان دنوں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی خوبصورتی کے کافی چرچے ہیں، سارہ علی خان بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم’ کیدار ناتھ ‘ کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلموں میں انٹری سے قبل ہی سارہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے اور سوشل میڈیا مداح ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے،

لیکن شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں سارہ علی خان فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیسی نظر آتی تھیں۔بھارتی میڈیا میں سارہ علی خان کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سارہ مشہور فلم ’’عاشقی ٹو‘‘ کا گانا ’’تم ہی ہو‘‘ گارہی ہیں، ویڈیو میں سارہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہیں اور کافی مزاحیہ موڈ میں ہیں، شاید سارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر کوئی یقین نہ کرے کیونکہ ویڈیو میں سارہ کی جسمانی ساخت بالکل مختلف ہے اور وہ کافی موٹی نظر آرہی ہیں، تاہم فلموں میں انٹری کے بعد سارہ کی شخصیت ہی بدل گئی ہے اور انہوں نے کافی وزن کم کیا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے

نادرا NADRA شناختی کارڈ کی لائن میں کھڑا یہ بڑی شخصیت کون ہے

نادرا چئیر مین عثمان مبین نے نادرا اہلکاروں کے چھکے چھڑا دئیے عوامی شکایات کا اثر، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بھیس بدل لیا۔ کچھ ماہ پہلے ہی کھولے جانے والے سائٹ نادرا میگا سینٹرز پر قطار میں کھڑے ہو کر کاؤنٹرز تک پہنچے جہاں دو کاونٹرز پر عملہ ہی نہیں تھا۔چئیرمین نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دی تو وہ مسترد کر دی گئی۔

عثمان مبین نے عملہ کی عدم حاضری اور شہریوں سے ناروا سلوک پر دو افسران کو معطل کر دیا۔چئیرمین نادرا لیاقات آباد نادرا سینٹر پہنچے تو دیکھا خاتون افسر شاہین اختر نے لاڑکانہ سے آئے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا۔

چئیرمین نادرا نے خاتون افسر کو اس رویے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ عثمان مبین کا کہنا تھا کہ ملک کا کوئی بھی شہری ملک کے کسی بھی نادرا سینٹرسے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے